تلا شی کا رروا ئیاں جاری ، فا ئرنگ سے مزدور زخمی ، 2نو جوان گرفتار
سرینگر (کے پی آئی) بھارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں کئی علاقے مسلسل قابض بھارتی فوجی محاصرے میں ہیں۔ نوجوانوںکو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ سرینگر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے یوگرگنڈ علاقے میں جمعہ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک غیرمقامی نوجوان زخمی ہو گیا۔ دوسری جانب ضلع جموں میں ایک بھارتی فوجی پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے۔ بھارتی فوجی کی شناخت انیل کمار کے طورپر ہوئی ہے جو جموں کے نواح میں واقع نگروٹہ ملٹری کنٹونمنٹ کے علاقے میں پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ سری نگر کے باربر شاہ علاقے میں گزشتہ رات آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ تین دکانیں خاکستر ہو گئیں۔