• news

300 یونٹ تک 2 کروڑ 23 لاکھ صارفین مستفید ہونگے: خرم دستگیر


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خاں نے کہا ہے کہ سندھ، خیبر پی کے اور بلوچستان کے چند ایک علاقوں کے علاوہ تمام سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہماری منسٹری کے تمام سینئر افسران بحالی کے کاموں کیلئے مختلف صوبوں اور متاثرہ جگہوں پر مامور کئے گئے ہیں جو  بحالی عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ گیپکو افسر و ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے وزیر اعظم کے قائم کردہ سیلاب زدگان کے فنڈ میں دینا نہایت قابل تحسین ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے 3سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو و زرعی صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کئے جانے سے 2کروڑ 23لاکھ صارفین کو ریلیف ملے گا جو کہ صارفین کی کل تعداد کا تقریباً 75فیصد ہے جس کا براہ راست فائدہ صارفین کو اگست کے بلوں میں حاصل ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن