سیلاب متا ثر ین کی بحا لی تک لیگی قیادت چین سے نہیں بیٹھے گی:عصمت انصاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق چیئرمین ،صدر ن لیگ پی پی 57لالہ عصمت انصاری نے کہا ہے کہہ تمام سیلاب متا ثر ین کی بحا لی تک لیگی قیادت چین سے نہیں بیٹھے گی، سیلا ب متا ثر ین کی بحالی ہر سیا سی جماعت اور پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثر ہونیوالے خاندانوں کیساتھ مکمل تعاون اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت سے تباہ ہونیوالے رابطہ پلوں، سڑکوں اور آمدورفت کے دوسرے ذرائع کو فوری طور پر بحال کیا جائیگا ، مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت پوری طرح کوشاں ہے ۔