ضمنی انتخابات میںن لیگ کلین سویپ کریگی :ذیشان پرویز
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مخیر حضرات کو کردار ادا کرنا چاہیے عوام سیلاب زدگان کیلئے دل کھول کر عطیات جمع کرائیں ن لیگ عمران خان کی طرح ٹیلی فونک اعلانات سے سیلاب زدگان کی مدد نہیں کر رہی بلکہ اس نے عملی طور پر اقدامات اٹھائے ہیں مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ وفاقی وزیر جاوید لطیف کی قیادت میں 5 ٹرک متاثرہ علاقوںکے عوام کیلئے بھجوارہے ہیں جبکہ ن لیگ کے وزراء اور ارکان اسمبلی نے بھی متاثرین کیلئے اپنی مددآپ کے تحت کروڑوں روپے کے عطیات جمع کرائے ہیں ۔ ضمنی انتخابات میںنواز لیگ کلی سویپ کریگی ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے شیخ عظیم جاوید ،میاںتنویر احمد، ملک اعجاز احمد، اکبر علی چوہان،رانامہران فیاض ،میاںخالد عباس ،حافظ سمیع الیاس ودیگر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔