• news

متاثرین کو کھانا فراہم کرنا سندھ حکومت کی پہلی ترجیح ہے: ندیم عباس

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں گندم کی بوریاں اور دیگر اشیاتقسیم کی جارہی ہیں ،روڈوں پر بیٹھے ہوئے متاثرین کو تیار کھانا فراہم کرنا حکومت سندھ کی پہلی ترجیح ہے جبکہ مختلف سکولز اور عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے متاثرین کوکھانے کیساتھ ساتھ خشک راشن بھی پہنچایا جا رہا ہے 2010 کے سیلاب کے بعد اور 2012 کی بارشوں کے بعدیہ تیسری بارش ہے جس نے لاکھوں پاکستانیوں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے، اپنے ایک بیان میں سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ بے رحم سیلاب سے پورے صوبہ سندھ میں سب کچھ تباہ ہو چکا ہے، سندھ حکومت کے تمام وزراء و پیپلز پارٹی ورکرز بھرپور جانفشانی سے امدادی سرگرمیاں سرانجام دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کے کونے کونے کا دورہ کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن