• news

شہباز، زرداری اور اتحادیوں کی حکومت عوام میں ساکھ کھو چکی: ارقم خان

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان،جنرل سیکرٹری چوہدری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھرنے نمائندہ ‘‘نوائے وقت ‘‘حسیب آصف پندھیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف زرداری اور اتحادیوں کی حکومت عوام میں اپنی ساکھ کھو چکی  ۔ مہنگائی ناکامی اور اپنی نااہلیت پر توجہ ہٹانے کیلئے الزام تراشی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت سیلاب پر سیاست کررہی ہے۔ ملک میں 40سال دو جماعتیں اقتدار میں رہیں۔ انہوں نے آج تک ملک میں پانی کا ذخیرہ کرنے اور ڈیم بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ عمران خان اور تحریک انصاف نے ملک میں 10نئے ڈیم بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے۔انہوں نے کہا کہ اربوں لوٹنے والے لندن میں  اور عمران خان جیسا فقیر منش لیڈر جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہوتا ہے۔چوہدری بلال چیمہ اور محمد  فیاض کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت ایک ایسے کیس میں آئے تھے جسکی وجہ سے پاکستان کا پوری دنیا میں مذاق بنا۔ ایک ایسا شخص جو عالم اسلام کا لیڈر سمجھا جاتا ہے اس شخص پر دہشتگردی کے مقدمے بنا رہے ہیں۔ ایسے اقدامات سے پاکستان کی ساخت کمزور ہوتی ہے۔ اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ قوم عمران خان کیساتھ ہے۔ الیکشن کرائیں اور قوم کو فیصلہ کرنے دیں ۔

ای پیپر-دی نیشن