وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل
مکرمی! عوام کے جان مال عزت کی حفاظت ،صوبہ کو امن کا گہواراہ بنانے اور فسادفی الارض کے مر تکب عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے اور مظلوم کی دا د رسی کیلئے محکمہ پولیس ہے۔صوبہ پنجاب میں اشتہاریوں،جرائم پیشہ گروہوں،غنڈہ گرد عناصر،قبضہ گروپوں رسہ گیروں کا قلع قمع کرنے کیلئے محکمہ پولیس میں ایلیٹ پولیس فورس بنائی گئی تھی۔ ایلیٹ فورس کی پنجاب بھر کے تھانوں،شاہراہوں پر تعیناتی سے عوام کو بلاخوف وخطر سفر کرنے اور خود کو تحفظ ملنے کا احساس پیدا ہو گیا تھا جرائم پیشہ عناصر اشتہاریوں کا قلع قمع ہو رہا تھا اور وہ عبرت کا نشان بن رہے تھے۔ لیکن پھر اچانک نجانے کون سا ایگزیکٹوآرڈر آیا کہ ایلیٹ فورس کو اس کے اصل مشن سے ہٹا دیا گیا اس کے بعدسے پنجاب میں پھر جرائم پیشہ گروہوں نے سر اٹھا لیاہے۔پولیس ایلیٹ فورس اب سیاستدانوں،،قومی اداروں کے ذمہ داران،وزرا،مشیروں،وزیراعلیٰ گورنر،عدلیہ اور وی آئی پی شخصیات کو سکیورٹی دینے پر مامور کر دی گئی ہے ۔میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ ایلیٹ فورس،پولیس پٹرولینگ فورس کی کارکردگی کومثا لی بنانے کیلئے ایلیٹ فورس کو اس کے ا صل مشن پر لگایاجائے اور تھانہ نارنگ منڈی ، کالا خطائی روڑ،نیو نارووال پر ایلیٹ فورس تعینات کریں ۔ (چوہدری فرحان شوکت ہنجرا، لاہور)