عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس، مینارہ نور ہے:مولانا عزیز الرحمن ثانی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)7ستمبر 1974کو لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو پارلیمنٹ کے فلور پر بھٹو مرحوم کے دور اقتدار میں غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے تاریخی اور عظیم الشان فیصلے کی یاد میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ملک بھر میں عشرہ ختم نبوت جوش و خروش کے ساتھ منایا جایا جارہا ہے اور ملک بھر میں مختلف مقامات پر کانفرنسیں کی جارہی ہیں۔اسی مناسبت سے 6ستمبر بروز منگل کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں ایک عظیم الشان ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جاری ہے۔ کانفرنس کی تیاری کے حوالہ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا عبدالعزیز، مولانا سعید وقار ودیگر علماء نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کی اساس، امت میں اتحاد کی فضا قائم کرنے کیلئے مینارہ نور ہے۔ کسی شخص کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کی آڑ میں گستاخی رسول کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا جاناپاکستان کی نیشنل اسمبلی کا جرأت مندانہ فیصلہ ہے۔ مولانا مفتی محمود،مولانا غلام غوث ہزاروی، مولانا شاہ احمد نورانی ،پروفیسرغفوراحمد،چوہدری ظہور الٰہی،بھٹومرحوم اورانکی پوری کابینہ نے قادیانیوں کے دونوں گروہوں غیرمسلم اقلیت قرار دے کر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق اداکردیا ہے۔