پاکستانی قوم عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے:عبدالکریم خان
لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن عبدالکریم خان نے کہا کہ ہے پاکستانی عوام اپنے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ 6 ستمبر کا دن شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے ۔ وطن کے دفاع اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے۔