• news

عقیدہ توحیدسے رحمتوں اوربرکتوں کا نزول ہوتاہے:میاں جمیل



لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل کی اپیل پر 400سے زائد خطباء نے لاہورکی مساجد میں ’’عقیدہ توحید کی برکات ‘‘ کے عنوان پرگزشتہ روزاجتماعات سے خطاب کیا اورلوگوں کو عقیدہ توحید کی اہمیت اورتقاضوں سے آگاہ کیا۔ جامع مسجد ابوہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک دعوت توحیدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحیدسے رحمتوں اوربرکتوں کا نزول ہوتاہے۔ دنیاوآخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ عقیدہ توحید اورختم نبوت کو ہی اپنی دعوت کا مشن اورمقصد حیات بنائیں ، رحمتوں اور برکات کا نزول ہوگا،دنیا وآخرت میں کامیابی کے دروازے کھل جائیں گے۔عقیدہ توحید سیدناآدمؑ سے آقاکریمؐ کی ذات مبارکہ طیبہ طاہرہ تک تمام انبیاء کرام اوررسل عظام کی دعوت اوربندگی الٰہی کے پیغام کا نقطہ آغازہی رہا ہے جس نے بھی انبیاء کی دعوت پر عقیدہ توحید کیلئے لبیک کہا وہ خوش نصیب ٹھہرا۔ اس نے دعوت انبیاء اورپیغام رسل کی حقیقت کوجان لیا لیکن انبیاء ورسل کی دعوت حق اورپیغام صادق کونہ ماننے والے دنیا وآخرت میں بد نصیب ٹھہرے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ آج یہ بھاری ذمہ داری علماء کرام اورخطباء پر عائد ہوتی ہے کہ وہ سیدنا رسول کریمؐ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن