• news

پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حماد اظہر



 لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی سنٹرل  پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سنٹرل  پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر سے ایم پی اے شبیر گجر اور خالد محمود گجر کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں حلقے کے ترقیاتی کام اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے، پی ٹی آئی  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم چئیرمین عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عمران خان کو منفی کرنے والے خود منفی ہو جائیں گے۔
حماد اظہر

ای پیپر-دی نیشن