• news

ڈی آئی جی آپریشنزکی کھلی کچہری  مسائل سنے ‘کارروائی کیلئے احکامات 


لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر کی شہریوں کی دادرسی کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ بزرگ،خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ شہریوں نے ڈی آئی جی آپریشنزکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ افضال احمد کوثر نے ہر ایک شہری کی درخواست کو بخود سنا اور متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، عزت نفس مجروح نہ ہونے دیں۔ خوش اخلاقی اور محنت کے ساتھ شہریوں کے مسائل حل کریں۔


.

ای پیپر-دی نیشن