ملت پارک سے منشیات فروش گرفتار‘چرس برآمد
لاہور(نمائندہ خصوصی) ملت پارک پولیس نے منشیات فروش اور بدمعاش ملزم صابر عرف کالی کو گرفتارکرکے 1410 گرام چرس اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی۔ناجائز اسلحہ۔لڑائی جھگڑا۔فائرنگ کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔