• news

ؒٓانگلینڈ کے 19رکنی سکواڈ کا اعلان جوز ٹیلر کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے دورہ پاکستان کیلئے 19رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا،انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے اور معین علی نائب کپتان ہوں گے،دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جارڈن کوکس، سیم کرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ میلان، عادل رشید، فل سالٹ اور اولی سٹون شامل ہیں۔ ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ویلی ‘ کرس ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہونگے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی تکلیف سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔7ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں جوز بٹلر کی دستیابی آخری مرحلے میں متوقع ہے اور اگر وہ مکمل فٹ نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی۔ جس کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 میچز لاہور میں ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھی 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کےلئے 3ٹریول ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے، بین سٹوکس اور جونی بئیر سٹو سکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ ورلڈکپ میں بھی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کریں گے۔بیٹسمین جیسن رائے طویل وقت سے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے انگلش ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان آئے گی، جو 4 ٹی ٹونٹی میچز کراچی میں اور 3 لاہور میں کھیلے گی۔ پہلا ٹی 20 میچ کراچی میں 20 ستمبر کو شیڈول ہے، میچز سے جمع ہونے والی گیٹ منی سیلاب فنڈ میں جائے گی۔مہمان ٹیم 14ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ۔ آخری میچ 2 اکتوبر کوکھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن