رویندرا جدیجہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ ٹی 20 کے اگلے مرحلے میں بھارت کو آل راﺅنڈ رویندرا جدیجہ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔وہ دائیں گھنٹے کی انجری کے باعث ایشا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بھارت کرکٹ بورڈ نے اکشر پٹیل کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ وہ جلد ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ جدیجہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔