• news

بلال یاسین حملہ کیس، ملزم 9 ستمبر  کو فرد جرم کیلئے طلب 


لاہور (خبرنگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے لیگی رہنما بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس میں 9 ستمبر کو تمام ملزموں کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کر لیا۔ بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ31 دسمبر 2021 میں ہوا تھا، ملزموں کیخلاف تھانہ داتا دربار میں مقدمات درج ہیں۔
 چالان میں آٹھ ملزمان نامزد ہیں، ملزمان میں میاں حسیب حامد عرف وکی، اسد حامد، حامد محمود، شوٹر ماجد اور قاصد عرف کاشی شامل ہیں۔ دیگر ملزمان میں ذوالفقار عرف بھائی، معروف علی عرف پپو، محسن منظور شامل ہیں۔ کرائے کے قاتل شوٹر ماجد حسین اور قاصد عرف کاشی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
بلال یاسین 

ای پیپر-دی نیشن