پاکپتن میں تیزاب گردی سے سرکاری اہلکار کا چہرہ ‘کمر جھلس گئے
پاکپتن(نمائندہ نوائے وقت)نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ کے اہلکار کے چہرے پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے،چہرہ اور کمر بری طرح جھلس گئے،اہلکار ہسپتال منتقل محمد اسلم کچہری روڈ پر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔
تیزاب گردی سے اہلکار کا چہرہ اور کمر بری طرح جھلس گئے۔محمد اسلم کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے تھانہ فرید نگر میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال ملزموں کا سراغ نہ لگ سکا۔
تیزاب گردی