• news

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم کا یوکرائن کے جوہری پلانٹ کا دورہ


کیف(این این آئی)عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی ٹیم نے یوکرائن میں روس کے زیر انتظام زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ کا دورہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے کا مشن ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی سربراہی میں یوکرائن کے جوہری پلانٹ میں سکیورٹی اور حفاظتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچا ہے۔
آئی اے ای اے مشن کے سربراہ رافیل گروسی نے اس موقع پر کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر مستقل موجودگی کی کوشش کرے گی تاکہ کسی بھی حادثے کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو محفوظ رکھا جا سکے۔یاد رہے کہ روس نے مارچ میں زاپوریزہزیا جوہری پلانٹ پر قبضہ کیا تھا۔
یوکرائن دورہ

ای پیپر-دی نیشن