• news

سیلاب قومی غفلت ‘ ڈیم بنائے ہوتے توآج کشکول نہ پھیلاتے : شاہ محمود


ملتان(سماجی رپورٹر) درگاہ حضرت بہاءالدین زکریا کے سجادہ نشین سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ سال آزمائش کا سال ہے۔ پوری قوم دیکھ رہی ہے پورا سندھ اس وقت ڈوبا ہوا ہے۔خیبر پی کے آفت زدہ قرار دیے دیا گیا‘ بلوچستان اورجنوبی پنجاب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔لوگوں کے گھر سیلاب میں بہہ گئے ہیں، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔راستے بند ہیں،میں زائرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ ہزاروں میل پیدل چل کر عرس میں شرکت کے لیے آئے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سلسلہ سہرودیہ کے عظیم روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت غوث بہاءالدین زکریا سہروردی ملتانی ؒ کا 783 واں سہ روزہ سالانہ عرس کے موقع پرقومی زکریا کانفرنس کی پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہایہ قومی آفت ہے سیلاب قومی غفلت کا نتیجہ ہے، ناقص حکمت عملی کے باعث ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔اگر ہم نے ماضی میں سیلاب سے نمٹنے کی مناسب حکمت عملی بنائی ہوتی تو اب بین الاقوامی برادری کے پاس کشکول لے کر نہیں پھر رہے ہوتے میں بلاول زرداری سے درخواست کروں گا جب 2010 میں سیلاب آیا تھا ہم نے اقوام متحدہ میں ڈونرز کا اجلاس بلایا تھا۔ بلاول بھی عالمی سطح پر ڈونرز کا اجلاس بلائیں قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دیکر 783ویں سالانہ عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات کا آغاز کیا۔
 شاہ محمود

ای پیپر-دی نیشن