تعلیمی درسگاہوں میں منشیات کے خاتمے کیلئے کنسورشیم بنائے جائیں گے: گورنر
لاہور(نیوزرپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی زیر صدارت وائس چانسلرز کانفرنس کے حوالے سے اجلاس ہوا ،جس میںچیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر اور وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ 7شعبوں میں کنسورشیم بنائے جائیں گے۔ صنعتی شعبے کے ساتھ اشتراک پربھی کنسورشیم بنے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی درسگاہوں میں منشیات کے خاتمے کے لئے کیلئے کنسورشیم بنے گا۔ دنیامیں ہرجگہ یونیورسٹیز کی اپنی پولیس ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معیارکومدنظررکھتے ہوئے جامعات کی پولیس بنانے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب