• news

پاکستان کے بعد جاپان میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع


ٹوکیو(آئی این پی)پاکستان کے بعد جاپان میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا،جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث 4لاکھ 8ہزار 933 افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا گیا ہے، تیز رفتار ٹرین سروس معطل کردی گئی،ملک کے مختلف حصوں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام ِ زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے،حکومت کی جا نب سے اعلان کیا گیا ہےکہ دریاﺅں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جب کہ ہماماتسو شہر کے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں، پانچویں درجے کی سیکیورٹی وارننگ جاری کرنے والے مقامی حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلاب کے خطرے کے خلاف عمارتوں کے اونچے حصوں اور بالائی منزلوں پر جائیں،شدید بارشوں نے جاپان میں نقل و حمل کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، متاثرہ علاقوں میں ٹرین سروع معطل کر دی گئی ہے،جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خطرناک علاقوں کے مکینوں کو ممکنہ انخلا کے احکامات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
جاپان بارش

ای پیپر-دی نیشن