سلمیٰ رحمت بٹ کی لندن میںنوازشریف سے ملاقات،پارٹی امور پر گفتگو
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلمیٰ رحمت بٹ نے لندن میں اپنے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امور پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے ایم پی اے سلمیٰ رحمت بٹ کی پارٹی خدمات اور خواتین کے حقوق پر کی جانے والی کوششیں اور قوانین میں آگاہی پر ایم پی اے کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ خواتین کے حقوق کے لیے بھی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت خواتین ایم پی ایز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے، ملاقات میں سلمیٰ رحمت بٹ سے میاں نواز شریف نے جلد پاکستان آکر عوام اور ملک کی خدمت کو جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت کے جذبہ کووہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان آکر مسلم لیگ ن کی عملی قیادت سنبھالیں گے اور عمران خان (فتنہ خاں) کی طرف سے ملک کے خراب کیے گئے حالات کی وجہ سے پھنسی ہوئی اس قوم کو مشکلات سے نکالیں گے۔