• news

معظم منشاء گھمن کی وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے خصوصی ملاقات

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری معظم منشاء گھمن کی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے خصوصی ملاقات اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے کارکنان و عہدیداران ان کے دست و بازو ہیں جو ہمارے عوامی خدمت کے کاموں میں ہمارا ہاتھ بٹا رہے ہیں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلے کی طرح مسلم لیگ ق اب بھی ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کرے گی جس میں تعلیم ،صحت، امن و امان قائم کرنے، کسانوں کے لیے سہولتیں پیدا کرنا اور موجودہ سیلاب زدگان کی بحالی کے پروگراموں کی طرف خصوصی توجہ دیں گے جس کے لیے مسلم لیگ ق کے کارکنان متحرک ہوکر عوامی خدمت کے پروگراموں میں صوبائی حکومت کا ہاتھ بٹائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن