• news

ڈی سی لاہور کے ہنگامی دورے، ہسپتال، سکول، ٹائر دکانوں کی چیکنگ کی

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے ہنگامی بنیادوں پر دورے کئے ۔ ڈی سی لاہور نے ہسپتال، سکول اور ٹائر دکانوں کی چیکنگ کی۔ڈی سی لاہور محمد علی نے ہسپتال برائے متعدی امراض بلال گنج کا دورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی اور صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سٹور کیپر زاہد کو معطل کر دیا ۔ادویات کا ریکارڈ مینٹین نہیں تھا۔ڈی سی لاہور نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اورایم ایس کو ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی سی لاہور محمد علی نے انسداد ڈینگی مہم کے تحت داتا دربار کے اردگرد ٹائروں کی دکانوں میں بھی چیکنگ کی۔انہوں ننے ٹائروں کی مارکیٹ میں پانی تو نہیں کھڑا، جائزہ لیا ۔ڈی سی لاہور محمد علی نے دکانداروں کو باہر ٹائر رکھنے پر تنبیہہ جاری کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ اگر ٹائروں میں پانی موجود ہوا تو سخت کارروائی ہو گی۔ڈی سی لاہور محمد علی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیش محل کا بھی دورہ کیا اوراساتذہ و طلباء کی حاضری کو چیک کیا۔ ڈ ی سی لاہور نے اساتذہ کو دوران ٹیچنگ موبائل استعمال نہ کرنے کا کہا ۔انہوں نے سکول میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن