پاکستان چیلنجنگ ٹیم ‘ہائی پریشر میچ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا: راہول ڈریوڈ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ہیڈکوچ بھارتی کرکٹ ٹیم راہول ڈریوڈنے کہا ہے کہ پاکستان ایک چیلنجنگ ٹیم ہے، ہائی پریشر میچز کھیلنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کی باﺅلنگ اچھی ہے، ایسے میچز ہائی پریشر ہوتے ہیںکھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔، پریشر والی گیم کھیلیں گے تو ہماری ٹیم اچھی بنے گی۔ ہمارے لیے یہ ایک میچ ہے اور اس میچ میں ہم نے دوسرے میچز کی طرح اچھا کھیلنا ہے، پہلے میچ میں پاکستان کے باﺅلرز نے اچھی باﺅلنگ کی تو ہمارے بیٹرز نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔ہم نے ہر میچ کی تیاری کر رکھی ہے، دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین کا انتخاب کریں گے، ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں، ہم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ اویش خان کی طبیعت ناساز ہے، انہیں ہلکا بخار ہے اس کا خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہے کل اور ٹورنامنٹ کے باقی میچز کےلئے اویش خان دستیاب ہوگا۔