• news

پاکستانی کھلاڑیوں کا ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ، حوصلہ بڑھایا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے میچ جیتنے کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیلفیاں بھی لیں۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کے گپ شپ کرنے کی ویڈیو ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری کردی ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان کے باہر بہترین وقت گزارا، ایک دوسرے کو کھیل کے گر بھی بتائے۔کسی نے شرٹ پر آٹوگراف لیا تو کسی نے بیٹ پر دستخط لئے، کپتان بابر اعظم نے بھی بیٹ پر دستخط کئے جبکہ شاہنواز دھانی نے اپنے مخصوص انداز میں سیلفی لی۔

ای پیپر-دی نیشن