• news

بڑا اپ سیٹ، آسٹریلیا کو ہوم گراو¿نڈ پر زمبابوے کے ہاتھوں تاریخی شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک )زمبابوے کی ٹیم نے کرکٹ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلین ٹیم کو ہوم گراو¿نڈ پر شکست دےکر تاریخی فتح حاصل کر لی۔ٹاو¿نز ویلی میں سیریز کے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی ٹیم 72رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہو چکی تھی۔ریان ب±رل نے پہلے 19 رنز بنانےوالے میکسویل کےساتھ ایشٹن ایگر کو پھر اگلے اوور میں 94 رنز بنانےوالے ڈیوڈ وارنر کو چلتا کیا۔ آسٹریلیا کو 141 رنز پر ڈھیر کر دیا‘صرف دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے۔ ریان ب±رل نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوین ٹیم نے 39ویں اوور میں سات وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے تاریخی فتح اپنے نام کر لی اور سیریز میں 1-2 سے ناکامی کے باوجود اسے یادگار بنا لیا۔

 چکابوا نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کی آسٹریلین سرزمین پر میزبان ٹیم کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں یہ پہلی فتح ہے۔ریان ب±رل کو پانچ وکٹوں کےساتھ ساتھ تین کیچ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن