کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں 31سپیشلٹی پر مشتمل ای لاگ سسٹم کا آغاز
لاہور ( نیوز رپورٹر) وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے 31 سپیشلٹی پر مشتمل ای لاگ سسٹم کا آغاز کر دیا ۔اس موقع پر پرووائس چانسلرپروفیسراعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، ڈینز تمام شعبوں کے سربراہان سمیت فیکلٹی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔وائس چانسلر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ای لاگ سسٹم کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت تھی اس سسٹم کے ذریعے نہ صرف زیر تربیت ڈاکٹرز کا تدریسی، تحقیقی عمل اور نصاب بہتر ہو گا بلکہ فیکلٹی ممبران کی کارکردگی بارے آگاہی ہو گی۔