• news

تعلیمی بورڈ لاہورنے پیپر ری چیکنگ فیس میں 400 روپے اضافہ کردیا 

لاہور(سپیشل رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہورنے پیپر ری چیکنگ فیس میں 400 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب ری چیکنگ فیس1100 روپے  ہوگئی ہے قبل ازیں فی پیپر ری چیکنگ فیس 700 روپے وصول کی جاتی تھی  ری چیکنگ فیس بڑھنے پر طلبا  اور انکے والدین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔طلباکا کہنا ہے کہ پیپروں کی ری چیکنگ فیس پہلے ہی بہت زیادہ تھی فیس میں اضافہ انصافی ہے۔ طلبانے  اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپروں کی ری چیکنگ فیس میں کمی کی جائے یہ اضافہ تعلیم دشمنی کے مترادف ہے اسے فوری واپس لیا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن