• news

عطااللہ تارڑ کا دورہ پی ٹی وی سنٹر، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے انسداد منشیات عطااللہ تارڑنے پاکستان ٹیلی ویژن لاہورسنٹر کا دورہ کیا۔پی ٹی وی آمد پر جنرل منیجر پاکستان ٹیلی ویژن لاہور قیصر شریف ، بیورو چیف سینئر نیوز ایڈیٹر لاہور علی رحمن ،مرکزی صدر مشعل یونین پاکستان ٹیلی ویژن جہانگیر خان ،منیجر نیوز ڈیسک اینڈ پبلک افیئرز سدرہ عاصم ، صدر لاہور سینٹر عمر دراز رانجھا ،اے پی ایم لاہور رانا گلزاراور دیگر اعلیٰ افسران اور یونین عہدیداروںنے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم کے مشیر عطااللہ تارڑنے لاہور سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔جی ایم لاہور سنٹر قیصر شریف نے سٹوڈیوروم کے دورے کے دوران معزز مہمان کو ان کی آپریشنل صلاحیت کے متعلق بریفنگ دی۔عطااللہ تارڑ نے پی ٹی وی لاہور سنٹر کی انتظامیہ اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔عطااللہ تارڑنے منیجر نیوز ڈیسک اینڈ پبلک افیئرز سدرہ عاصم کے کمرے کا بھی وزٹ کیا۔ مشیر وزیراعظم عطااللہ تارڑنے افسران اور یونین رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے بات کر کے مسائل جلد حل کروائیں گے۔ اور بورڈ کے میٹنگ بھی جلد بلانے کے لیے بات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن