• news

’’سیرتِ محبوب رب العالمین‘‘ شائع 

لاہور (ادبی رپورٹر) معروف ناول و افسانہ نگار مصنفہ اور ادیبہ اور سابق رکن قومی اسمبلی بشریٰ رحمن کی کتاب ’’سیرتِ محبوب رب العالمین‘‘ شائع ہو گئی۔ کتاب معروف اشاعتی ادارے قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کی جس کے چیئرمین علامہ عبدالستار عاصم ہیں۔ بشریٰ رحمن بنیادی طور پر ناول نگار اور خواتین کے لیے کہانی لکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ اب انہوں نے سیرت نگاری میں بھی اپنا نام درج کرا لیا ہے ۔پانچ سو سے زائد صفحات کی کتاب عمدہ طباعت دیدہ زیب گٹ اپ بہترین کاغذ اور مضبوط جلد کے ساتھ انتہائی مناسب ہدیہ کے ساتھ ہر بڑے بک سٹال پر دستیاب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن