• news

وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کاموں کا جائزہ لیا 

لاہور(خبرنگار) لاہورڈویلپمنٹ  اتھارٹی کے وائس چیئرمین  نعیم الحق نے گزشتہ روزچارترقیاتی منصوبوں "رنگ روڈہربنس پورہ سڑک بحالی"، مناواں سپورٹس کمپلیکس،تاج پورہ سپورٹس کمپلیکس اور"نیاپل تافتح گڑھ روڈبحالی" منصوبوں کادورہ کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین نعیم الحق نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور"نیاپل تافتح گڑھ سڑک بحالی"کاافتتاح بھی کیا۔وائس چیئرمین کو ترقیاتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرنعیم الحق نے کہاکہ گرلز ڈگری کالج مناواں تا رنگ روڈ ہربنس پورہ روڈ کی مرمت و بحالی جاری ہے۔یہ علاقہ طویل عرصہ سے نظرانداز تھا۔اس منصوبے کی تکمیل سے مناواں،ہربنس پورہ اور گردونواح کی آبادیاں مستفید ہوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن