• news

مس کینیڈا مقابلے کی 21 سالہ فائنلسٹ سکائی ڈائیونگ کے دوران چل بسیں


ٹورنٹو (نیٹ نیوز) مس کینیڈا مقابلے میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹک ٹاک سٹار تانیا پردازی 21 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ تانیا پردازی ٹورنٹو میں اپنی پہلی سولو سکائی ڈائیو کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ سکائی ڈائیونگ کے دوران آسمان سے چھلانگ مارنے کے بعد بروقت پیراشوٹ نہ کھلنے پر موت کے منہ میں چلی گئیں۔ تانیا پردازی ٹورنٹو سٹی میں فلاسفی کی طالبہ تھیں اور خطرناک مہم جوئی کیلئے مشہور تھیں، جنہیں یہ حادثہ 27 اگست کو پیش آیا۔
مس کینیڈا

ای پیپر-دی نیشن