چین کے ساتھ معاہدے پر تشویش: جوبائیڈن نے پیسفک ممالک سے وضاحت طلب کر لی
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ کرنے والے بحرالکاہل جزیرے کے 12 ممالک کا اجلاس واشنگٹن میں بلا لیا۔ جو بائیڈن 28-29 ستمبر کو واشنگٹن میں ایک اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس میں پیسفک جزیرے کے ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاو¿س نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سربراہی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں، وبائی امراض، اقتصادی بحالی، بحری سلامتی، ماحولیاتی تحفظ سمیت بحرالکاہل کو تجارتی قافلوں کے لیے آزاد اور محفوظ بنانے جیسے اہم امور پر تعاون کو وسیع اور مضبوط کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ امریکہ کو خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر شدید تشویش ہے۔ ان میں سولومن جزائر، مائیکرونیشیا، کریباتی، پاپوا نیو گنی، وانواتو، ساموا، ٹونگا، اور فجی کی وفاقی ریاستوں کے ساتھ ساتھ مارشل جزائر، ناورو، پلاو¿ اور تووالو بھی شامل ہیں۔
اجلاس