• news

غازی آباد میں صداقت نماز عصر کے بعد گھر آ رہے تھے راستے میں موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا، شناخت پوچھی 


لکھنﺅ (این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں جئے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کچھ لوگوں کو ایک شخص کے ساتھ بہیمانہ سلوک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ صداقت نامی امام مسجد نے بعد ازاں بھارتی اخبار کو بتایا کہ جب میں عصر کی نماز کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا تو گاﺅ شالہ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے مجھے رکنے کیلئے کہا۔ میری مذہبی شناخت پر ان لوگوں نے مجھے تشدد کانشانہ بنانا شروع کر دیا۔ صداقت نے کہا کہ ان لوگوں نے مجھے شدید ضربیں لگائیں اور جان سے مار ڈالنے کی بھی دھمکی دی۔
امام مسجد، حملہ

ای پیپر-دی نیشن