• news

فیصل آباد میں معروف سرجن حق نواز قتل ‘ وزیراعلیٰ کانوٹس 


فیصل آباد ‘لاہور(نمائندہ خصوصی‘نیوز رپورٹر) بیوی کے سابقہ شوہر نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے سرجن ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق صدر کے علاقہ ستیانہ روڈ پر مچھلی فارم کے قریب واقع پرائیویٹ ہسپتال کے مالک سرجن ڈاکٹر حق نواز نے کچھ عرصہ قبل طیبہ نامی خاتون سے تیسری شادی کی تھی۔ طیبہ کے سابق شوہر تنویر کو بیوی کے طلاق لینے کا رنج تھا، گزشتہ روز ڈاکٹر حق نواز اپنے ساتھیوں کے ساتھ بسواری کار ہسپتال سے واپس آ رہا تھا کہ زم زم ٹیکسٹائل ملز کے قریب ملزم تنویر نے اپنے بھائی اجمل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر کے ڈاکٹر حق نواز کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی اور ملزم تنویر، اجمل ان کی والدہ انور بی بی، بہن نوشابہ بی بی اور تنویر کی سابقہ بیوی طیبہ بی بی سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈاکٹر قتل 

ای پیپر-دی نیشن