امپورٹڈ حکوامت کا کام صرف بلا وجہ تنقید کرنا ہے، فیاض چوہان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے رانا مشہود کی میڈیا سے گفتگو کے رد عمل کے طور کہا کہ ککڑی مافیا کا سرغنہ رانا مشہود آج سیلاب متاثرین کی مدد کی بات کس منہ سے کرتا ہے۔ کرپٹ مافیا کا لیڈر رانا مشہود خود کو سیلاب متاثرین کا ہمدرد کہتا ہے۔ایسے القابات بولنے سے پہلے اسکو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے جو اقدامات کئے وہ امپورٹڈ حکومت کو نظر نہیں آتے۔کیوں کہ انہوں نے آنکھوں پر بغض اور کینےکی پٹی باندھی ہوئی ہے امپورٹڈ حکومت کا کام صرف بلا وجہ تنقید کرنا ہے اور اس کے کرپٹ ترجمانوں کا کام صرف انگلیاں اٹھانا ہے۔ شہباز شریف کی طرح ہماری کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہوتی۔ بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان آج کل سیلاب زدہ علاقوں میں فوٹو سیشن کرنے اور پھیپھڑے پھاڑ کر پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں ان باپ کے لاڈلوں سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے دریا¶ں کے پانی کی تباہ کاریوں کو روکنے کے لئے کتنے ڈیمز بنائے۔ اس کرپٹ مافیا کا صرف ایک ہی نعرہ ہے کہ مرسوں مرسوں ڈیم نہ بنسوں۔ یہ نا اہل اور نا لائق ٹولہ محض تنقید کر سکتا ہے یا پھر فوٹو سیشن کر کے اپنے محلات میں واپس جا کر میٹھی نیند سو سکتا ہے۔ عوام کی خدمت نہ انکا ایجنڈا ہے اور نہ کبھی رہا ہے۔
فیاض چوہان