ملک میں کرونا کے مزید 17 ہزار 207 ٹیسٹ‘ 251 افراد میں وائرس کی تصدیق‘ 110 مریضوں کی حالت نازک
اسلام آباد‘ بیجنگ (خبر نگار‘ نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2 مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ110مریضوں کی حالت نازک ہے۔ کرونا کے17ہزار207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کرونا کے 110 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.46ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب چینی حکام نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبہ سیچوان کے دو کروڑ آبادی کے حامل بڑے اقتصادی شہر چینگڈو میں لاک ڈا¶ن لگا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے سپر سٹور میں اشیاءکی قلت ہے اور ایک بار پھر طویل لاک ڈا¶ن کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری نوٹس کے مطابق قواعد کے تحت گھر کے صرف ایک فرد کو ضروری سامان خریدنے کے لئے باہر جانے کی اجازت ہو گی جبکہ باہر جانے کے لئے شہریوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرائے گئے کووڈ کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لازمی دکھانے ہوں گے۔ سرکاری اعلامیے میں تمام شہریوں کے وائرس کے لازمی ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور انتہائی ضرورت کے علاوہ شہر نہ چھوڑیں۔ شہر میں 150 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 47 افراد کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کئے۔
کرونا