• news

بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک


بہار (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست بہار میں 2 روز قبل بجلی گرنے سے یہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر زمیندار اور مزدور شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کیلئے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں عموماً ہر سال جون اور ستمبر میں مون سون کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، اس کی وجہ سے اموات بھی رپورٹ ہوتی ہیں۔ نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو کے مطابق 2019ءمیں ہندوستان میں بجلی گرنے سے تقریباً 2900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
 آسمانی بجلی، 23 ہلاک

ای پیپر-دی نیشن