میرپور میں شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار ڈالا
مظفرآباد (نوائے وقت رپورٹ) آزادکشمیر کے علاقے میرپور میں شہریوں نے 15 فٹ لمبے اژدھے کو مار دیا۔ شہریوں کی جانب سے اژدھے کو مارنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا اور شہریوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے اژدھے کو مار ڈالا۔ دوسری جانب تحفظ جنگلی حیات کے کارکن فہد ملک کا کہنا تھا کہ ایشین راگ پائتھن نسل کے اژدھے زہریلے نہیں ہوتے۔ یہ اژدھا انسانوں کیلئے خطرناک نہیں۔
اژدھا