پٹرول، بجلی مزید مہنگے ہونے جا رہے ہیں ، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزور اکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں پٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہونے جا رہے ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند ہوں گی لوگ سڑکوں پر ہوں گے سیلاب سیاسی پوائنٹ سکورنگ بن گیا ہے ڈالر تین روپے اور بڑھ گیا ہے دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں کیش کی نہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا وزیرو کا جمعہ بازار لگا ہے کئی وزیر بے محکمہ ہیں دفتر اور آئین سے زیادہ ہیں میں ان کی آئین سے اضافی تعدادپر ہائیکورٹ جا سکتا ہوں انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل یا چولہے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے اپنے بچوں کو بھوک سے مرتے کوئی نہیں دیکھ سکتا۔
شیخ رشید