• news

قصور، گکھڑمنڈی: 2 خواتین سے اجتماعی، کامونکی، فیروز والا میں 2 لڑکیوں سے زیادتی 


قصورگکھڑ منڈیکامونکی فیروز والہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) قصور کے نواحی علاقے دینا ناتھ میں اوباش ملزموں نے لڑکی کو زبردستی بے آبرو کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دینا ناتھ کے رہائشی بابر علی نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میری ہمشیرہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان فیصل اپنے تین نامعلوم ساتھیوں سمیت آیا اور میری ہمشیرہ طائرہ بی بی کو زبردستی اغواءکر کے لے گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ صدر پھولنگر بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مصروف کارروائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز محلہ حبیب پورہ کی (م) اللہ دتہ بازار سے خریداری کر کے گھر میں داخل ہوئی تو پیچھے ہی عمران عرف مانا دودھی اندر داخل ہوگیا، جس نے زبردستی (م) بی بی کو کمرے میں لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی گاو¿ں درگاہ پور کے رانا عظیم کی نو سالہ بیٹی لائبہ کو طلحہ نامی لڑکے نے زیر تعمیر مکان میں لیجا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ صدر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ چھمباں والا گلہ سیالکوٹ بائی پاس گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون (م) زوجہ ناصر وڑائچ نے پولیس تھانہ کینٹ کو بتایا کہ وہ گذشتہ رات دس بجے اپنے شوہر سے جھگڑ کر امرت پورہ چوک راہوالی میں پہنچی تو 125ہنڈا سوار نامعلوم نوجوان جس کا بعد میں نام ججی معلوم ہوا آیا اور اسے شوہر سے صلح کروانے کے بہانے نامعلوم جگہ پر لے گیا اور اس سے زیادتی کی ہے اور وہاں چھوڑ کر چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد اس کا دوسرا نامعلوم ساتھی آیا تو اس نے بھی زبردستی زیادتی کی اور کہا کہ وہ تھوڑی دیر بعد واپس آکر آپ کو شوہر کے پاس لے جائیں گے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دریائے راوی کے کنارے واقع آبادی تلواڑہ میں اوباش نوجوان نوید نے گن پوائنٹ پر محنت کش کے گھر داخل ہوکر اس کی بیوی (ق) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی، مزاحمت پر ملزم نے پستول کے بٹ مار کر خاتون کو زخمی کر ڈالا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ فیروزوالا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
زیادتیاں 

ای پیپر-دی نیشن