• news

لندن سے چوری شدہ کروڑوں روپے کی کار کراچی سے برآمد


 کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں کسٹم انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 2 گاڑیاں تحویل میں لے لیں، برآمد ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک لندن سے چور ی ہوئی تھی۔ کسٹم انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ کے افسران نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں چھاپہ مار کر ایک قیمتی گاڑی برآمد کر لی۔ گھر کے مالک کی شناخت جمیل شفیع کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم سے جب گاڑی کی دستاویزات طلب کی گئی تو اس نے بتایا کہ گاڑی اسے نوید بلوانی نامی شخص نے دلائی تھی جب کہ گاڑی کی تمام دستاویزات نومبر کے مہینے تک فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
کار برآمد

ای پیپر-دی نیشن