• news

فدا حسین نے بھارتی تن ساز کو پچھاڑ کر مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت لیا


لاہور+(سپورٹس رپورٹر+این این آئی) باڈی بلڈر بھارتی تن ساز کو پچھاڑ کر مسٹر ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔پاکستانی تن ساز فدا حسین نے آئی ایف بی بی ایشین چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت لیا ہے، انہوں نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔فدا حسین بھارتی تن ساز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایلیٹ پروکارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے ہیں۔ فدا حسین نے اس سے قبل مینز کیٹیگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ جولائی میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے مسٹر یونیورس 2022 مقابلوں میں پاکستانی تن ساز فہیم ملک نے تاریخ رقم کی تھی، فہیم ملک نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پرو کارڈ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  فدا حسین بلوچ کو ایشین باڈی بلڈر چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے، صدر مملکت نے  فدا حسین بلوچ  کوایلیٹ پرو کارڈ حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی ۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اور ایتھلیٹ اپنی کامیابیوں سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن