• news

اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف مقدمہ بوگس قرار دے کر خارج کر دیا 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی نے پنجاب میں اپنی حکومت بننے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرح گوگی کے خلاف درج کرپشن کا مقدمہ ختم کروا لیا۔ انٹی کرپشن حکام نے فرح گوگی کے خلاف درج مقدمہ بوگس قرار دے کر خارج کر دیا گیا ہے۔ فرح گوگی اس کی والدہ بشری خان، سی او اور سیکرٹری فیڈمک پر انٹی کرپشن فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس مقدمہ میں سی او رانا یوسف اور سیکرٹری مقصود احمد کو انٹی کرپشن فیصل آباد نے گرفتار بھی کیا تھا۔ فیڈمک افسران پر فرح گوگی کو اربوں روپے مالیت کی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کرنے کا الزام تھا۔ فرح گوگی اور اس کی والدہ بشریٰ خان پر کاغذوں میں کمپنی بنا کر الاٹ منٹ لینے کا الزام تھا، نئے ڈی جی انٹی کرپشن نے مقدمہ مثل منگوا کر مقدمہ خارج کروا دیا، گرفتار سی او اور سیکرٹری فیڈمک بھی عدالت عالیہ کے حکم پر رہا ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن