• news

بلوچستان میں آج سے تعلیمی ادارے کھلیں گے، جوتے ہیں نہ کتابیں: طلباء


کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں سیلابی ریلوں سے بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔ کچے پکے مکانات سیلاب کی نذر ہوگئے۔ مکین بے حال نہ سر پر چھت نہ پائوں میں جوتے ہیں۔ متاثرین خاندان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کی کتابیں و دیگر چیزیں سیلاب میں بہہ گئیں یا ملبے تلے دب گئیں۔ حکومت بلوچستان نے آج سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ہماری کتابیں نہیں جن سے تعلیم حاصل کر لیں، جبکہ راستے بھی بند اور ٹوٹے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن