• news

رحیم یار خان کی رہائشی کینیڈین رکن پارلیمنٹ 10 ستمبر کو پاکستان آئیں گی


اوٹاوہ + رکن پور (این این آئی+ خبر نگار) رکن پور کی رہائشی کینڈین رکن پارلیمنٹ اقراء خالد کی اگلے ہفتہ پاکستان آمد متوقع ہے۔ وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور کی رہائشی کینڈین رکن پارلیمنٹ اقراء خالد پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہی کو جاننے کے لیے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔ اس ان کا یہ دورہ پاکستان ایک ہفتہ پر محیط ہو گا کینڈین رکن پارلیمنٹ اقراء خالد کینڈین حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے پچاس لاکھ ڈالر امداد بھی دیں گی۔ اقراء خالد نے اپنے آبائی گھر رکن پور میں اپنے چچا چوہدری عابد کے گھر بھی آئیں گی۔ کینیڈا کے وزیرِ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ہرجیت سجن پاکستانی نژاد ارکانِ پارلیمنٹ سلمی زاہد اور اقرا خالد پر مشتمل وفد خیبر پی کے میں سیلاب زدہ علاقے کا دورہ بھی کرے گا۔ کینیڈا کی پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ سلمی زاہد نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث مشکل صورتِ حال سے دو چار ہے، اراکینِ پارلیمنٹ، وزیرِ اعظم اور وزیرِ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ مل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا نے ابتدائی طور پر50  لاکھ ڈالرز کی امداد کا اعلان کیا ہے، جائزے کے بعد مزید امداد کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ سلمی زاہد کا کہنا ہے کہ ہم 10 سے 15 ستمبر تک پاکستان کے دورے پر ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن