• news

درآمد کے با وجود قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، ٹما ٹر 300،پیاز 250روپے کلو 


لاہور (کامرس رپورٹر) سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر کی مقامی فصل پانی کی نذر ہونے سے سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کا سلسلہ بھی جاری ہے مگر قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں۔ لاہور کے سبھی بازاروں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نہیں آرہی۔ بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں پیاز 250 روپے کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے کے قریب فروخت ہورہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں زیادہ ہیں تاہم حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے ٹماٹر اور پیاز زیادہ درآمد ہونے سے کچھ ہفتوں میں قیمت کم ہوسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن