ستمبر ستمگر ‘ سیلاب اترے گا تو عمران اسلام آبادکی کال دیگا، شیخ رشید
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کیساتھ 608 ارب وصولی کا مزید معاہدہ کیا ہے پہلے قومی خزانے پرڈاکہ ڈالا اب غریب کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں 6 مہینو ں میں حکومت کا الٹرا سائونڈ ہو گیا ہے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب نے لوگوں کی آنکھیں کھول دیں، 5 ستمبربروز سوموار جسٹس امجد رفیق کی عدالت لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گا سیلاب نے پی ڈی ایم کی ساکھ راکھ بنادی لوٹا ممبران کی عوام شکل نہیں دیکھنا چاہتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ جن منی لانڈرز کو اپنے لوگ چندہ دینے کو تیار نہیں دوسرے ملک کیسے دیں گے لوگوں میں پیٹرول لینے اور بجلی کا بل دینے کی سکت نہیں آپ مزیداضافہ کرنے جا رہے ہیں ستمبر ستمگر ہو گاسیلاب اترے گا تو عمران خان اسلام آبادکی کال دے گا۔