• news

بجلی،پٹرول مدمیںصنعتی شعبہ و عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا : نعیم احمد 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمد نے پٹرولیم مصنوعات اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوں سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بجلی3.34روپے فی یونٹ جبکہ پٹرول2.7اور ڈیزل2.99روپے مہنگا کرکے صنعتی شعبہ و عوام پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل2.6فیصد کمی سے96.76ڈالر اور امریکی آئل 1.7فیصد کمی سے90.32ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔آئل و گیس کمپنی ن(اوگرا)نے قیمتوں میں کمی کی سفارش کی لیکن اسے نظر انداز کرکے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔
حکومت اگر ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافوں سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاءمہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی برپا ہے حکومتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح 45فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے جس سے ہر طبقہ متاثر ہورہا ہے لیکن حکومتی اقدامات مزید مہنگائی کا باعث بن رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن